Home | اھم خبریں | امریکا تائیوان کو 6ارب ڈالر کا دفاعی سامان دے گا جس میں 114پیٹریاٹ میزائلٴ ہارپون میزائل اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیںٜپینٹاگون کے اعل

امریکا تائیوان کو 6ارب ڈالر کا دفاعی سامان دے گا جس میں 114پیٹریاٹ میزائلٴ ہارپون میزائل اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیںٜپینٹاگون کے اعل

Font size: Decrease font Enlarge font
image تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت سے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں زبردست بگاڑ پیدا ہوگا جس کے بعد بہتری کی امید نہیں کی جاسکے گیٜچینی وزیر خارجہ کا

بیجنگ ٟنیٹ نیوزٞ پینٹاگون نے تائیوان کو 6 ارب ڈالر کا دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کا اعلان کر دیا جس پر چین نے سخت ردعمل کے طور پر امریکا سے اپنے فوجی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے اعلان کے مطابق تائیوان کو 6 ارب چالیس کروڑ ڈالر مالیت کے ایک سو 14 پیٹریاٹ میزائل، ہارپون میزائل اور ان کے ساتھ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر دئیے جائیں گے ۔ اس اعلان کے بعد چین نے اپنے ردعمل کے طور پر امریکا سے اپنے فوجی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔چین نے ایک بار پھر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے واشنگٹن ، بیجنگ دو طرفہ تعلقات بری طرح متاثر ہونگے ۔ چین کے نائب وزیر خارجہ حی یافی نے امریکی سفیر جان ہنٹر مین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ فیصلہ تینوں فریقینٟصفح کے درمیان تعلقات کو خراب کرسکتا ہے خصوصاً سترہ اگست کو امریکہ نے جو یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی طویل المدتی پالیسی پر عمل نہیں کریگا اور وہ بتدریج تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں کمی لانے پر غور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس فیصلے سے ہمارے دو طرفہ تعلقات بری طرح متاثر ہونگے اور مستقبل کے لیے ان تعلقات میں بہتری کابھی کوئی امکان پیدا نہیں ہوگا ۔

Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:

  • email Email to a friend
  • print Print version
  • Plain text Plain text

 Article vote
3.67

 Related news