ہلال احمر نے 1500 خاندانوں کو امدادی سامان پہنچایا
ابوظبی ٟالشرق نیوزٞ یو اے ای ہلال احمر کے وفد نے ہیٹی کے دارالحکومت سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے میں 1500 خاندانوں کو امدادی سامان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق 3 ٹرکوں پر 45 ٹن سامان لوڈ تھا جن میں خیمے، کمبل اور خوردنی اشیائ شامل ہیں۔ ہیٹی زلزلہ متاثرین کیلئے آر سی اے کے سربراہ حمید الشمسی نے کہا ہے کہ یو اے ای ہیٹی زلزلہ متاثرین کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ کے فوراً بعد آر سی اے ملبے میں دبے اور زخمی افراد کو طبی سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھی اور انہیں طبی امداد کیلئے ہیلتھ سنٹرز اور ہسپتالوں میں پہنچایا۔ ہیٹی وزیر صحت کے مطابق 15 ہزار زخمی افراد کو ہلال احمر کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جا چکی۔ یو اے ای ہلال احمر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی ہدایت پر مصیبت زدہ علاقوں میں انسانی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور اس کیلئے ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب جنرل شیخ محمد بن زاید النہیان مکمل سپورٹ کر رہے ہیں اس کے علاوہ ابوظبی کے مغربی علاقوں کیلئے حکمران کے نمائندے اور آر سی اے کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن زاید النہیان کا بھی تعاون حاصل ہے۔



del.icio.us
Digg


Comments (0 posted):
Post your comment