آرمی چیف جنرل کیانی سے امریکی کانگریس کے 5 رکنی وفد کی ملاقات
31 January, 2010 11:14:00
Font size:
راولپنڈیٜ امریکی کانگریس کا وفد سٹیفن لنچ کی قیادت میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کر رہا ہے
راولپنڈی ٟآن لائنٞامریکی کانگریس کے پانچ رکنی وفد نے ہفتہ کو چیف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ،ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد کی قیادت سٹیفن لائنچ کررہے تھے جو کہ امریکی کانگریس کی اوورسائیٹ اور حکومتی اصلاحات کی کمیٹی کے چیئرمین ہیں اس کے علاوہ وہ قومی سلامتی اور خارجہ امور بارے کانگریس کی کمیٹی کے رکن بھی ہیں امریکی وفد کچھ دیر آ رمی چیف کے ساتھ رہا اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،عسکری اور امریکی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ امور ،دفاعی و فوجی تعلقات،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،افغانستان کی صورت حال اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی استعدار کاربڑھانے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے ،امریکی کانگریس کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج ، ایف سی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں سٹرٹیجک تعلقات چاہتاہے پاکستان اس خطے میں امریکہ کا اہم اتحادی اور صحیح معنوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ امریکی انتظامیہ کیری لوگربل اور اتحادی سپورٹ فنڈ کے تحت امداد کی فراہمی جلد شروع کر دے گی ، عسکری ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے امریکی وفد کو ڈرون حملوں کے نقصانات اور اس حوالے سے پاکستانی قوم اور فوج کے موقف سے آگاہ کیا جبکہ افغانستان میں امن و اسحتکام کے حوالے سے بھی اپنے نقطہ نظر بارے بتایا، آرمی چیف نے جنوبی وزستان اور سوات و مالاکنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی سے متعلق امور بارے بھی آگاہ کیا۔
Comments (2 posted):
Post your comment