پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں ایک مبینہ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی کم از کم تعداد سولہ ہو گئی ہے۔ آخری اطلاعات میں تیرہ افراد ہلاک
باجوڑ ایجنسیٟآن لائنٴمانیٹرنگ ڈیسکٞباجوڑ ایجنسی کے صدر مقام خار میںسیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ میں2سکیورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد جاں بحق ٴ39 زخمی ہوگئے۔ خار کے مرکزی بازار میں خود کش بمبار نے سکیورٹی فورسز کی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن اہلکاروں کے روکنے پر خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد خار میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئےٴ ہر طرف چیخ و پکار ٴہسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔واقع کے بعد قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور کی عمر 18 سے 23 سال کے درمیان تھی ۔ دھماکے کے بعد خار بازار بند کردیا گےا ۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لےکرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور کا سر اور پائوں مل گئے ہیں۔ پولےٹکل انتظامیہ کے مطابق حملے کے بعد تحصےل خار میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا گےا ہے۔دریں اثنائ صدر آصف علی زرداری ،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،وزیر داخلہ رحمن اور دیگر رہنمائوں نے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کے اس عزم کو دہرایا ہے کہ دہشت گرد ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں صدر ،وزیر اعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن علاج و معالج کے لئے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سرحد حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔علاوہ ازیںچیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ، احمد مختار، شاہ محمو قریشی ، قمر زمان کائرہ ، منظور ووٹو ، فرزانہ راجہ ، شجاعت حسین ، منور حسن ، سینیٹر سلیم سیف اللہ سمیت سیاسی و مذہبی رہنمائوں نے باجوڑ خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



del.icio.us
Digg


Comments (0 posted):
Post your comment