Home | اھم خبریں | سروکئی:ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا خدشہ

سروکئی:ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا خدشہ

Font size: Decrease font Enlarge font
image

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ بیت اللہ محسود گروپ کے طالبان کے ایک ٹھکانے پر مبینہ امریکی جاسوس طیارے سے تین میزائل فائر کیے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح دس بجے قریب جنوبی وزیرستان کے سروکئی سب ڈویژن کے ایک دور افتادہ علاقے موچی خیل میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ امریکی جاسوس طیارے سے بیت اللہ گروپ کے طالبان کے ایک ٹھکانے پر تین میزائل داغے گئے جس سے وہاں موجود متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کے بارے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ان میں غیر ملکی شامل ہیں یا نہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد طالبان نے سارے علاقے کو گھیرے میں لےکر لاشوں کو ملبے سے نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹھکانہ بیت اللہ گروپ کے ایک کمانڈر مفتی نور ولی کے زیر کنٹرول تھا جو تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شورٰی کا رکن بھی ہے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ حملے کے وقت نور ولی خود وہاں موجود تھے یا نہیں۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستانی فوج نےجنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے خلاف ’ آپریشن راہ نجات‘ شروع کر رکھا ہے۔ اس آپریشن کو شروع ہوئے دو ہفتے ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک فوج کو بیت اللہ محسود کے خلاف کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی فوج نے مرکزی شاہراہوں کے علاوہ کوئی خاص پیش قدمی کی ہے۔

تاہم آپریشن راہِ نجات کے آغاز کے بعد سے جنوبی وزیرستان کا علاقہ ہی ڈرون حملوں کا نشانہ رہا ہے۔ قریباً دس دن قبل جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک دن میں دو میزائل حملے کیے تھے۔ پہلا حملہ لدھا کے علاقے میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے ساتھیوں کے ایک ٹھکانے پر ہوا جس میں متعدد افراد مارے گئے۔ ان افراد کی نمازِ جنازہ کے لیے جمع ہونے والے افراد پر ایک اور میزائل حملہ کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ان دونوں حملوں میں کم از کم پچاس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments (1 posted):

usama on 16 August, 2009 06:50:51
avatar
The webpage at http://epaper.dailysharq.com/epaper_index-model_publication_year-2009-manage_consult_month-August-breaking_news-epaper-stage-issue-id-916-world-916-top-916-date-16.html IS not working

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:

  • email Email to a friend
  • print Print version
  • Plain text Plain text

 Article vote
2.75

 Related news