Home | پاکستان | پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلوی ٹیم نے 207رنز بنائے ،رچرڈسن 44 کے ساتھ نمایاں رہے ،آرمسٹرونگ نے 37رنز بنائے،سرمد بھٹ

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلوی ٹیم نے 207رنز بنائے ،رچرڈسن 44 کے ساتھ نمایاں رہے ،آرمسٹرونگ نے 37رنز بنائے،سرمد بھٹ

Font size: Decrease font Enlarge font
image مطلوبہ ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 46.4 اوورزمیں 182رنزبنا سکی،عظیم گھمن نے 41رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ،احمد شہزاد 36رنز بنا سکے ،ہیزل ووڈ 4و

لنکن ٟاے پی پیٞ آسٹریلیانے فائنل میںپاکستان کو 25رنز سے ہرا کرآٹھواںآئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، ہیزل ووڈ اور ڈارون کی عمدہ بائولنگ کی بدولت آسٹریلیانے تیسری مرتبہ میگا ایونٹ جیت کر اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم یہ میگا ایونٹ 1987-88 ئ اور2001-02ئ میں اپنے نام کرچکی ہے ۔ویسٹ انڈیز تیسری اورسری لنکا کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی ۔آسٹریلیاکے جوش ہیزل ووڈ کو شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 30 رنز کے عوض 4اور ڈائورن نے 32رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان عظیم گھمن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا کر پاکستان کو جیتنے کیلئے208 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے نتیجے میں پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 182 رنز بنا سکی ۔ آسٹریلیا کی طرف سے رچرڈسن 44 اورپاکستان کی طرف سے عظیم گھمن 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہفتہ کو لنکن میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کپتان عظیم گھمن نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے میڈنسن اور بیٹن نے مایوس کن اندازمیں اننگزکا آغازکیا۔ آسٹریلیا کے پہلے تین کھلاڑی 23کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔میڈنسن کو صفرپر فیاض بٹ نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کردیا، بیٹن کو 5کے انفرادی سکور پر سرمد بھٹی نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا، کپتان مارش تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو7رنز بناکر فیاض بٹ کی گیند پر محمد وقاص کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، فلورس کو 35رنزپر حماد اعظم نے رن آئوٹ کردیا، کیتھ آسٹریلیا کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 25رنز بناکر رضا حسن کی گیند پر رمیز عزیز کی ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، ٹریفٹ 21رنزبنا کر بابراعظم کی گیند پر محمد وقاص کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، رچرڈ سن 44رنز بنا کر سرمد بھٹی کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے،آرم سٹرانگ 37رنز بنا کر سرمد بھٹی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ہیزل ووڈ 5رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے، ڈائورن 9 اورمیک ڈرمٹ 3رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کیلئے208 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے سرمد بھٹی نے 3اور فیاض بٹ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کی طرف سے بابراعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغازکیا۔ احسان علی 2رنز بنا کر ہازلے ووڈ کی گیند پربیٹن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ احمد شہزاد پاکستان کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 36رنز بنا کر ڈائورن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،بابراعظم 28رنزبنا کر ڈائورن کی گیند پر ٹریفٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے،رمیز عزیز 23کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ پاکستان کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے حماد اعظم فائنل میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اوربغیرکوئی رن بنائے ہیزل ووڈ کی گیند پر ٹریفٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،محمد وقاص پاکستان کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13رنز بنا کر کیتھ کی گیند پر ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ کپتان عظیم گھمن 41رنز بنانے کے بعد فلورس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، سرمد بھٹی آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 10 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، عثمان قادر 9رنز بنا کر میک ڈرمٹ کی گیند پر ٹریفٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگے، رضا حسن آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 10رنز بنا کر ہازلے کی گیند پر ٹریفٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے اوریوں پاکستانی ٹیم آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت 46.4 اوورزمیں 182رنزبنا سکی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 25رنز سے ہرا کر آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم تیسری مرتبہ میگا ایونٹ جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم میگا ایونٹ 1987-88 ئ اور2001-02ئ میں اپنے نام کرچکی ہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہازلے ووڈ کو شانداربائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرارد دیا گیا۔

Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:

  • email Email to a friend
  • print Print version
  • Plain text Plain text

 Article vote
1.00

 Related news